aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
انا میری شمل جرمن نژاد خاتون تھیں۔ انہیں مشرقی اسلامی علوم میں سند کا درجہ حاصل ہے۔ مشرقی فنون و علوم اور مذہبیات میں ڈوبی یہ خاتون بیک وقت عربی، فارسی، اردو، سرائیکی اور سندھی زبانیں بڑی روانی سے بول سکتی تھیں۔ انہوں نے انگریزی زبان میں اردو ادب کی ایک مختصر تاریخ بھی لکھی۔ زیر نظر کتاب میں ان کی شخصیت کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے کئی ان دیکھے پہلوؤں کو بھی منظر عام پر لایا گیا ہے۔ اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس میں ان کی شخصیت پر لکھنے والوں میں سید شاہد مہدی، حسن نظامی ثانی، فرحت احساس، اخلاق احمد آہن، قاضی افضال حسین، کبیر احمد جائسی اور محمد ذاکر جیسے سنجیدہ قلم کار شامل ہیں۔
Read the author's other books here.