Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : انعام ندیمؔ

اشاعت : 001

ناشر : فضلی سنز پرائیوٹ لمٹیڈ، کراچی

مقام اشاعت : کراچی, پاکستان

سن اشاعت : 2003

زبان : Urdu

صفحات : 173

معاون : انعام ندیمؔ

در خواب
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

انعام ندیم اردو کے شاعر اور مترجم ہیں۔ ان کی پیدائش 2 اپریل 1967ء کوسندھ کے ایک قصبے شہداد پور میں ہوئی اور انھوں نے سندھ یونیورسٹی، جامشورو سے پہلے معاشیات اور پھر اردو ادب میں ماسٹرز کی ڈگریاں لیں۔ انعام ندیم نے 90ء کے ابتدائی عشرے میں شاعری کا آغاز کیا۔ 2003ء میں ان کا پہلاشعری مجموعہ ”درِ خواب“ کراچی سے شائع ہوا جو غزلوں پر مشتمل ہے۔ اسی برس اس شعری مجموعے کو ”عکس خوشبو“ ادبی اعزاز دیا گیا۔
انعام ندیم نے متعدد انگریزی ناولوں کا اردو میں ترجمہ کیا ہے جس میں عمر شاہد حامد کا ناول The Prisoner  اور ربی سنکر بل کے دو ناول Dozakhnama اور A Mirrored Life شامل ہیں۔ ان کے دیگر ترجموں میں مورئیل موفروئی کا ناول Rumi’s Daughter  اورشیاؤ ہونگ کا ناول Tales of Hulan River شامل ہیں۔ انھوں نے مشہور ہندی ادیب بھیشم ساہنی کی کہانیوں کے ایک انتخاب کا ترجمہ بھی کیا جو’امرتسر آ گیا ہے‘ کے عنوان سے شائع ہوا۔ اس ترجمے کو ۲۰۲۲ء میں یوبی ایل ادبی ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ بھی کیا گیا۔

انعام ندیم نے متعدد کتابیں بھی مرتب کی ہیں جن میں آصف فرّخی کی یاد میں مضامین کی ایک کتاب ’اس آدمی کی کمی‘ شامل ہے جو 2021ء میں شامل ہوئی۔ اس کے علاوہ انھوں نے معروف ہندوستانی افسانہ نگار ذکیہ مشہدی کے افسانوں کا ایک انتخاب ’بڑی حویلی کی بیبیاں‘ کے عنوان سے کیا۔ انعام ندیم نے معروف شاعر اکبر معصوم کی کلیات  ’گُلِ معانی‘ بھی کاشف حسین غائر کے ساتھ مل کر مرتب کی۔ انھوں نے پاکستان میں لکھی جانے والی نثری نظم کا ایک جامع انتخاب بھی مرتب کیا جو اکادمی ادبیات، اسلام آباد سے شائع ہوا۔ شاعری اور تراجم کے علاوہ انعام ندیم موسیقی کے بارے میں مضامین بھی لکھتے ہیں۔ وہ درس و تدریس سے وابستہ ہیں اور کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے