aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نکولائی اوسٹروسکی سوویت یونین کا ایک حقیقت پسند تخلیق کار تھا جس کی بیشتر تصانیف اسٹالن کے دور میں ہی شائع ہوئیں لیکن جس تخلیق نے اسے شہرتِ دوام بخشی وہ ناول ’دارو رسن کی آزمائش‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ روسی ادب کی تاریخ میں اسے ایک ایسے کلاسیکی ناول کا درجہ حاصل ہے جس کا بیانیہ بیسویں صدی کی تیسری دہائی کے آس پاس بنا گیا اور یہ دراصل مصنف کے بالشویکوں کی جانب سے لڑے گئے واقعات کا ایک افسانوی بیان ہے۔ ناول مصنف کی جنگ میں شمولیت، جنگ کے خاتمے اور جنگ کے بعد پیش آنے والی انتہائی صعوبتوں کی تفصیل ہے جس میں مصنف بڑی وضاحت کے ساتھ بتاتا ہے کہ کہنے کو تو یہ صرف جنگ ہوتی ہے، جسے بہادری کا استعارہ سمجھا جاتا ہے لیکن خاتمے کے بعد ایک سپاہی جن جسمانی اور باطنی زخموں سے جوجھتا ہے اس کا ادارک صرف اسی کو ہوتا ہے۔ یہ ناول دو جلدوں میں ہے اور اس ناول کا انگریزی میں ترجمہhow the steel was tempered کے نام سے ہوا ہے۔