aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"دُرفش کاویانی" مرزا اسد اللہ خاں غالب کی وہ کتاب ہے جس پر کسی زمانے میں کافی چر چے ہوئے۔ در اصل مرزا غالب جب دستنبو سے فارغ ہو گیے تو انھوں نے محمد حسین بن خلف تبریزی کھی لکھی ہوئی فارسی لغت برہان قاطع پر تنقید لکھنی شروع کی۔اور برہان قاطع کی اغلاط کو درس کرتے ہوئے جو تنقید لکھی اس کا نام "قاطع برہان "رکھا۔مرزا کی یہ تنقیدی کتاب جب منظر عام پر آئی تو سارے فارسی داں طبقے میں ہلچل سی مچ گئی اور مرزا کی مخلافت و موافق میں تقریبا چودہ کتابین لوگوں نے لکھ دیں ۔چونکہ "برہان قاطع "پر تنقید کرتے ہوئے مرزا کے کے پاس زیادہ نسخے موجود نہیں تھے اس لیے بعض مقامات پر وسائل کی کمی نظر آتی تھی چنانچہ غالب نے کیے گیے اعتراضات کا اضافہ کرکے اسی کو "دُرفش کاویانی"کے نام سے 1865 دوبارہ میں شائع کیا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets