aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"دربار رسالت"شاعر اہل بیت نجم آفندی كے نعتوں كا مجموعہ ہے۔جسے ڈاكٹر سید تقی عابدی نے ترتیب دیا ہے۔نجم آفندی بیسویں صدی كے ایك عظیم شاعر تھے ،اردو ادب میں كسان ،مزدور ،مزدوری او رسرمایہ داروں كے خلاف پہلی آوازاٹھانے میں علامہ اقبال اور جوش سے قبل نجم آفندی كا نام اہم ہے۔لیكن ادبی تاریخ میں ان كے كلام اور خدمات كو نظر انداز كیا گیا۔حالانكہ انھوں نے چھ سوسے زائد عمدہ رباعیاں سولہ سےزائد نعتیں لكھیں۔ زیر نظرمجموعہ ڈاكٹر تقی عابدی كی تحقیق و تدوین كا مرہون منت ہے،جس میں مرتب نے شاعر كی نعتیہ كلام كو یكجا كیا ہے۔نجم آفندی نے اپنا نعتیہ كلام رباعیات كی ہئیت میں لکھا ہے۔ان كی كسی رباعی میں ایسی كوئی بات نہیں ہے جو قرآن وحدیث سے ثابت نہ ہو۔ان كے نزدیك عقیدت كا معیار قرآن و حدیث كے مسلمہ معیارات كو سامنے ركھ كرحضور ﷺ كی مدح سرائی كرنی چاہیے۔چنانچہ ا ن كی ہر رباعی كسی نہ كسی قرآنی آیت كی وضاحت كررہی ہے۔ان كا نعتیہ كلام حضورﷺسے بے پناہ عقیدت كا اظہاریہ ہے۔نجم كی نعتوں كی ایك اور خوبی وسعت فكر ہے۔جس میں حضورﷺ سے بےپناہ محبت،عقیدت،خلوص اور اتباع رسول ﷺ كا پیغام عام ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free