aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
چارلس ڈارون ایک انگریز ماہر حیاتیات تھا۔ اس نے نظریہ ارتقا پیش کیا اور دنیا کی سوچ میں بہت بڑی تبدیلی لیکر آیا ، اس نظریے کے مطابق حیاتی اجسام اپنی بقا کے لیے خود کو ماحول کے مطابق تبدیل کر لیتے ہیں۔زیر نظر کتاب میں افتخار عالم خان نے ، ڈارون کے نظریہ ارتقاء کے بارے میں لوگوں کے اذہان میں پائی جانے والی غلطیوں اور غلط فہمیوں کا جائزہ لیا ہے ، اس کتاب میں نظریہ حیات کے تاریخی پس منظر ،ڈارون کا نظریہ ارتقاء ،اور پھراس نظریہ کو جدید علمی تحقیقات کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے۔