aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب خلیل راضیؔ کی غزلوں اور نظموں کا مجموعہ ہے۔ ان کا تعلق صوبہ جھارکھنڈ کے ضلع کھونٹی سے ہے۔ مقامی شعرا ادب کی تاریخ سے بالکل کاٹ کر رکھ دیے گئے ہیں، حالانکہ ان میں کچھ شاعر واقعتاً اچھی شاعری کرتے ہیں۔ راضیؔ کا تعلق بھی شاعروں کی ایک ایسی ہی روایت سے ہے جنہیں عمدہ کہا جا سکتا ہے۔ وہ فطرتاً غزل گو ہیں، اسی لیے ان کی شاعری میں تحیر، خوبصورت خواب دیکھنے کی آرزو، آداب عشق کی روایت کا حترام ان کی خصوصیات میں شامل ہیں۔ ان کی حس جمالیات بھی عمدہ اور باذوق ہے۔غم ان کے یہاں بھی ہر غزل گو کی طرح ہے لیکن وہ غم کی لذت کو محسوس کرتے ہوئے اسے اپنے اندر ہی رکھتے ہیں۔ باذوق قارئین کے لیے ان کا کلام کسی اچھے تحفے سے کم نہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets