aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"دس کیپٹال"دنیا کی ان چند کتابوں میں ہے۔جنھوں نے خیالات میں انقلاب عظیم پیدا کیا۔ کارل مارکس نے اس کتاب کے لکھنے میں بہت محنت کی۔ اور ایک ایسا نظریہ پیش کیا جس نے معاشیات اور اقتصادیات کے فرسودہ نظام کو پارہ پارہ کردیا۔ یہ کتاب ان کی فکر کا اساس اور اہم ترین ماخذ ہے۔اس کتاب کا اردو ترجمہ سید محمد تقی صاحب نے کیا ہے۔جس میں سرمایہ اور سرمایہ دار کا تجزیہ اور مزدور طبقے کے استحصال کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا ہے۔اس کتاب کے ذریعہ ایک نیا نظریہ سامنے آیا جو مارکسزم کہلایا ۔کتاب کا منطقی خیال مارکس نے ارسطو کی کتاب سیاسیات اور نکو میچن کی اخلاقیات سے لیاہے۔ مارکس نے اپنا معاشی نظریہ رکارڈو کے نظریہ محنت سے اخذ کیا ہے۔یہ تصور اس اصول پرقائم ہے کہ دولت محنت سے پیدا ہوتی ہے۔لہذا تقسیم دولت میں اصل عنصر محنت کو شامل ہونا چاہئے۔زیر نظر کتاب میں کار ل مارکس کے اسی نظریہ کو مفصل بیان کیاگیا ہے۔جس کا مطالعہ سے کارل مارکس کے نظریات سے آگاہی ہو جاتی۔ کتاب دوحصوں پر مشتمل ہے۔ زیر نظر دوسرا حصہ ہے۔