aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"داستان امیر حمزہ"ایک بہادر شخص حمزہ بن ازرک کی فرضی داستان ہے۔جو قدیم اردو داستان میں سے ایک ہے۔اس کا تعلق مغل بادشاہ اکبر سے ہے جسے داستان سننے کا بہت شوق تھا۔یہ داستان فارسی زبان میں ہےاردو کے کئی ادبا نے اس داستان کا ترجمہ اردو زبان میں کیا ہے۔ لیکن اس داستان کو ایک طرح سے فارسی ترجمہ کی حیثیت سے نہیں بلکہ اردو اصل داستان کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ اور اس داستان کا شمار اردو ادب عالیہ میں ہوتا ہے۔ کئی لوگوں نے اس کو ترتیب دیا ہے۔ ان ہی میں سے ایک سید وقار عظیم کی "داستان امیر حمزہ " ہے۔ جو ایک طرح سے داستان امیر حمزہ کا ملخص اور تسہیل ہے، یہ بالغ مبتدیوں کے لئے ترتیب دی گئی ہے۔ اسی لئے اس تسہیل میں زبان و بیان کا الجھاو بالکل نہیں ہے۔ یہ چھوٹے چھوٹے کئی حصوں میں ہے۔ زیر نظر حصہ پنجم ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free