aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ریاضی کا مضمون خالص سائنس کا موضوع رہا ہے۔ یہ ایک ایسا مضمون ہے جو آج بھی طلباء میں خوف پیدا کرتا ہے۔ یہ بڑے کمال کی بات ہے کہ کوئی شخص اسے کسی دلچسپ کہانی یا داستان کی شکل میں بیان کر دے۔ یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب کسی مصنف کو اس مضمون پر مکمل عبور ہو اور رضی الدین صدیقی نے زیر نظر کتاب میں یہ کام بحسن و خوبی انجام دیا ہے۔ چنانچہ انہوں نے اس کتاب میں جن موضوعات کا احاطہ کیا ہے اس میں ریاضی- انسانی تہذیب و تمدن کا آئینہ، تاریخی زمانے سے پہلے کی ریاضیات، جسامت، ترتیب اور گنتی کے قاعدے، تسہیل علم ہندسہ، حساب کی ابتدا، دنیا کا حجم- علم مثلث سے کیا کام لیا جا سکتا ہے، جبر و مقابلے کی ابتدا اور صفر کی ایجاد جیسے خالص ریاضیاتی موضوعات شامل ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets