aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یوسف علیہ السلام اللہ تعالٰی کے نبی تھے،حسن و جمال اور خداداد صلاحیتوں کا مالک ہونے کے ساتھ ساتھ والدین کی توجہ کا مرکز ہونے کی بناء پر آپ کے سوتیلے بھائی آپ سے حسد کرتے تھے ۔قرآنِ حکیم میں ایک مکمل سورۃ حضرت یوسف علیہ السّلام کے نامِ گرامی سے منسوب ہے۔ جس میں آپ کے حالات زندگی کا تذکرہ ہوا ہے۔حضرت یوسف علیہ السّلام کے قصّہ کو قرآنِ حکیم میں ’’اَحسنُ القِصّص‘‘ کہا گیا ہے۔ یہ قصّہ حضرت یوسف علیہ السّلام کے خواب سے شروع ہوتا ہے۔زیر نظر کتاب میں مولوی محمد اسحاق نے اسی قصہ کو منظوم انداز میں پیش کیا ہے، اس قصہ کو اس خوبصورت انداز سے پیش کیا ہے، کہ پورا قصہ آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے، کتاب میں پہلی سورہ یوسف کی آیات دی گئی ہیں پھر اس کا ترجمہ ہے اور پھر اسی مفہوم کو شعر میں پیش کیا گیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free