aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "داستانے چند" در اصل مولانا سیماب اکبر آبادی کی حیات و خدمات اور ذات و صفات پر مشتمل ہے جس میں تخلیقی عناویں قائم کر ان کے ادبی کارناموں کو داستان کی شکل میں راز چاند پوری نے پیش کیا ہے۔ ان داستانوں کو تاریخی لحاظ سے مرتب کر کے اس کے پس منظر کو قدر تفصیل سے بیان کیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب کے عنوانات یہ ہیں، 'افسانئہ حقیقت، آغاز داستان، صلائے عام، پری خانہ، گلبانگ پریشاں، ایک حادثہ، نیستان، گلدستئہ نثر، سیماب اکبرآبادی، ذات و صفات، ادبی خدمات۔" مجموعی طور پر مولانا سیماب اکبر آبادی کے ادبی وعلمی سیرت کو سمجھنے کے لئے یہ داستان بہت اہمیت کی حامل ہے۔