aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر کتاب "داؤد حسن زبان خلق کے آئینے میں" ڈاکٹر عارف حسن کی مرتب کردہ کتاب ہے ۔زیر نظر کتاب میں ڈاکٹر عارف حسن صاحب نے اپنے دادا داؤد حسن صاحب کی رحلت کے جو اثرات ان کے اہل خانہ پر مرتب ہوئے، ان کے جاننے والوں اور رشتہ داروں نے جو تحریریں لکھیں ان کا مجموعہ مرتب کیا ہے ۔اس مجموعے کے مضامین و تاثرات کے مطالعے سے مرحوم داؤد حسن صاحب کی شخصیت کے خد و خال ابھر کر سامنے آتے ہیں ۔ ان کی شخصیت کے عناصر ترکیبی میں ان کی شرافت اور سادگی کو اولیت حاصل ہے ۔کتاب کو چھ ابواب میں منقسم کیا گیا ہے ،باب اول میں تمام رشتے داروں اور ملنے والوں کے مضامین کو شامل کیا گیا ہے ۔ باب دوم میں منظوم خراجِ عقیدت، باب سوم میں تعزیتی خبریں باب چہارمیں ان کا منظوم کلام، باب پنجم میں ان کی تحریروں اور دیگر کاغذات کا عکس اور آخری میں ان کا تصاویری البم پیش کیا گیا ہے۔