aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس طویل ناول میں ایک ایسی خوفناک مہم جوئی کا منظر پیش کیا گیا ہے جسے پڑھتے ہوئے قاری پر خوف طاری ہوجاتا ہے تو کبھی تجسس میں ڈوب جاتا ہے۔ کہانی کو خشک اور اچاٹ بننے سے دور رکھنے کے لئے اس میں رومانی پہلو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ناول کو پڑھنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس کو لکھنے کے لئے افریقہ کے جنگلات اور ریگستان کی خاک چھانی گئی ہوگی تب جاکر یہ تحیر آمیز ناول لکھا گیا ہوگا۔ ناول کا انجام تحیر آمیز، المیہ سے لبریز اور طربیہ بھی ہے۔ اس ناول کا لطف تبھی لیا جاسکتا ہے جب مکمل کتاب پڑھی جائے۔ کہیں کہیں پر انگریزی اور افریقی الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔ ان الفاظ کی وضاحت کتاب کے آخر میں دی گئی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets