aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
محمد بن تغلق نے 1342ء میں ظفر خان کو جنوبی ہند کا صوبہ دار مقرر کیا- اس نے دکن کے سرداروں کو اپنے ساتھ ملا کر مرکز سے علیحدگی اختیار کی اور 1347ء میں علاء الدین حسن گنگو نے بہمنی کا لقب اختیار کر کے آزاد بہمنی سلطنت کی بنیاد رکھی۔ بہمنی سلاطین نے دکن میں زراعت تعلیم اور عمارات پر بڑی توجہ دی۔ اس عہد میں دکن میں اردو زبان نے بھی نشو و نما پائی۔ یہ کتاب وہاں کے سلاطین، جغرافیائی حالات اور سیاسی حالات پر تفصیل سے روشنی ڈالتی ہے۔