aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نفیسہ سلطانہ انا شاعرہ اور ادیبہ ہیں۔ ان کے والد غلام اللہ افسوں بھوپالی معروف شاعر تھے جو تقسیم ہند کے بعد پاکستان چلے گئے۔ نفیسہ انا وہیں پیدا ہوئیں اور پلی بڑھیں۔ شادی کے بعد بھوپال آگئیں۔ ان کا شعری مجموعہ۔ ’’دیوانِ انا‘‘2019 میں بھوپال سے شائع ہوا۔ افسانوی مجموعہ ’’عکس خیال‘‘ دو ہزارہ بیس میں شائع ہوا ہے۔ درس تدریس سےوابستہ ہیں۔ مقامی اور کل ہند مشاعروں میں شرکت ہوتی رہتی ہے۔ اخبارات اور رسائل میں مضامین، افسانے، مقالےاور غزلیں شائع ہوتی ہیں اور سیمناروں میں مقالے بھی پیش کرتی ہیں۔ کئ اعزازت حاصل کرچکی ہیں۔ جدہ کے مشاعرے میں ’’خلیج ادب‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیاتھا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets