aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
فرید الدین عطار، 1145ء یا 1146ء میں ایران کے شہر نیشاپور میں پیدا ہوئے اور 1221ء میں وفات پائی۔ آپ کا اصل نام ابوحمید ابن ابوبکر ابراہیم تھا مگر وہ اپنے قلمی نام فرید الدین اور شیخ فرید الدین عطار سے زیادہ مشہور ہیں، آپ فارسی نژاد مسلمان شاعر، صوفی اور ماہر علوم باطنی تھے۔ آپ کا علمی خاصہ اور اثر آج بھی فارسی شاعری اور صوفیانہ رنگ میں نمایاں ہے، تمام تر میسر معلومات سے عیاں ہے کہ عطار کو بچپن سے ہی صوفی نظریات سے انسیت تھی اور ان کے مطابق ان نظریات کو پروان چڑھانے میں ان کو اپنے والد کی مکمل حمایت حاصل رہی۔ شیخ فریدالدین کے مطابق انھیں صوفیائے کرام کے احوال زندگی سے انتہائی لگاؤ تھا اور وہ اپنی زندگی ان صوفیائے کرام کے فرمان کے عین مطابق گزارنے کے خواہاں رہے اور یہی صوفیائے کرام زندگی میں ہر موڑ پر ان کی رہنمائی اپنے فرمودات اور نظریات سے کرتے رہے۔زیر نظر کتاب فرید الدین عطار کا شعری د یوان ہے جس میں، ان کی غزلیات کے علاوہ قصائد اور ترجیعات شامل ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free