aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "دیوان بتول در نعت رسول" ہے۔یہ نعتیہ مجموعہ میرٹھ کی ایک خاتون بتول فاطمہ کے حسن تخیل کا نتیجہ ہے۔جس میں ان کی حب رسول ﷺ ،عقیدت رسول ﷺ جھلکتی ہے۔یہ محض شاعری نہیں بلکہ شاعرہ کا آپ ﷺ سے محبت و عقیدت کا اظہار ہے۔یہ کلام ندرت بیاں اور اسلوب زبان کے لحاظ سے عمدہ نہ سہی لیکن حب رسول اللہﷺکا عکاس ہے۔شاعرہ نے کسی بھی جگہ فرط محبت میں حد سے تجاویز نہیں کیا ،بلکہ فرق مراتب کو ملحوظ خاطر رکھا ہے۔اس کے علاوہ جہاں کہیں قصہ یا واقعہ کے متعلق کوئی لطیف تلمیح ہےاس میں مکمل خیال رکھا گیا ہے کہ محض فرضی روایات اور موضوع واقعات نہ ہوں۔بعض اشعار میں آیات کلام الہی یا احادیث نبوی ﷺ کا اقتباس بھی نہایت خوبی سے پیش کیا ہے۔بعض احادیث مشہور کے ترجمہ کوبھی احسن خوبی کے ساتھ نظم کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets