aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
احسن اللہ خاں بیان کا تعلق شمالی ہند کے ابتدائی دور کے شعرا سے ہے۔ یہ دور ایہام گوئی کے فورا بعد اصلاح زبان کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جس کو حاتم اور مرزا مظہر جان جاناں کا دور کہا جا سکتا ہے۔ پیش نظر ان کا دیوان ہے۔ جس کو ثاقب رضوی نے مرتب کیا ہے۔ مرتب نے اپنے طویل مقدمہ میں سیاسی، سماجی اور معاشرتی پس منظر سے بحث کرتے ہوئے، احسن اللہ خان بیان تذکرہ نگاروں کی نظر میں، وضاحت کی ہے۔ اس کے علاوہ دیوان کے مختلف نسخوں پر بات کرتے ہوئے فرہنگ بھی پیش کر دی ہے۔ دیوان میں غزلوں کے علاوہ رباعیات، مراثی اور قصائد بھی شامل ہیں۔