aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
فرید الدین عطار فارسی نژاد شاعر، صوفی اور ماہر علوم باطنی تھے۔ آپ کا علمی خاصہ اور اثر آج بھی فارسی شاعری اور صوفیانہ رنگ میں نمایاں ہے۔عطار کو بچپن سے ہی صوفی نظریات سے انسیت تھی اور ان کے مطابق ان نظریات کو پروان چڑھانے میں ان کو اپنے والد کی مکمل حمایت حاصل رہی۔ شیخ فریدالدین کے مطابق انھیں صوفیائے کرام کے احوال زندگی سے انتہائی لگاؤ تھا اور وہ اپنی زندگی ان صوفیائے کرام کے فرمان کے عین مطابق گزارنے کے خواہاں رہے اور یہی صوفیائے کرام زندگی میں ہر موڑ پر ان کی رہنمائی اپنے فرمودات اور نظریات سے کرتے رہے، زیر نظر دیوان شیخ فرید الدین عطار کا زخیم دیوان ہے، جس میں ان کے قصائد، ترجیعات اور غزلیں شامل ہیں ۔