aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
غالب کا دیوان ان دواوین میں سے ایک ہے جسے سب سے زیادہ طباعت کا شرف حاصل ہے ۔ اور غالب وہ شاعر ہے جسے ادبی دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا رہا ہے ۔ غالب کی شاعری فارسی سے شروع ہوکر اردو پر ختم ہوتی ہے ۔ غالب کی شاعری میں مضامیں کا جو تنوع ہے کسی اور کے یہاں کم ہی نظر آتا ہے ۔ ان کی شاعری اعلی فکری شاعری کا نمونہ ہے ۔ غالب آج بھی لوگوں کو زبان زد ہے اور درمیان تکلم بات بات پر غالب کے مصرعے ہمیں انہیں بھولنے نہیں دیتے ۔ یہ دیوان ان کی اردو شاعری پر مشتمل دیوان ہے جس میں ان کی شاعری کی جلوہ سامانی نظر آتی ہے۔ زیر نظر دیوان بہت صاف ستھرا خوبصورت تصاویر اور دلکش نقاشی سے مزین ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets