aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو کے پہلے صاحب دیوان ریختی گو شاعر ہاشمی بیجاپوی ایک مادر زاد نابینا شاعر تھے۔ زیر نظر ان کی ریختیوں کا دیوان ہے، اسی لئے کچھ لوگ ان کو ریختی کا موجد قرار دیتے ہیں۔ آخر میں فرہنگ بھی موجود ہے۔ اس دیوان کو ڈاکٹر حفیظ نے مرتب کیا ہے۔ دیوان کے شروع میں مقدمہ ہے، جس میں مرتب نے ہاشمی بیجاپوری کے کلام کی خصوصیات پر گفتگو کی ہے، اور ان کے کلام کی وقعت کو آشکار کیا ہے۔ اس دیوان میں دکنی تہذیب و تمدن سے متعلق وقیع اشعار شامل ہیں، عورتوں کے جذبات و احساسات کو بیان کیا گیا ہے، عورتوں کے لباس، زیور، آرائش و زیبائش، رفتار و گفتار، کو اشعار میں بخوبی پیش کیا گیا ہے، زبان وبیان کی خوبیاں بھی اشعار کے مطالعے سے ظاہر ہوتی ہیں، کہاوتوں محاوروں اور عورتوں کے تکیہ کلام کو اشعار میں بخوبی استعمال کیا گیا ہے، جس سے اشعار کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets