aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت ہندوستان میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے ۔ ان کی شخصیت ہر خاص و عام کے لئے یکساں ہے۔ ان کی متصوفانہ زندگی سے پورا ہندوستان آشنا ہے اور ان کی مزار مقدس مرجع خلائق ہے۔ ہر شخص اپنی مراد لیکر ان کے آستانے پر جاتا ہے خواہ شاہ ہو یا گدا سب ہی ان کی بارگاہ میں حاضر ہوکر وسیلہ طلب کرتے ہیں۔ مگر ان کی شعری صلاحیتوں کے بارے میں بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں۔ پیش نظر کتاب ان کی شعری صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے اور ان کی فکر پرواز کو بھی آشکار کرتا ہے۔ اس دیوان میں ان کی غزلیات کا بہت ہی خوبصور ت و حسین منظر نظر آتا ہے۔ غزلیات متصوفانہ و رندیانہ مضامین کا ایک گلدستہ ہیں جس میں خدا کی ذات کی عظمت کو بہت ہی سلیقے سے بیان کیا گیاہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free