aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ہر شاعر کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ آپ ﷺ کے حضور اپنی محبت و عقیدت کا عاجزانہ اظہار کرے،جس سے اس کی آپﷺ کے تئیں محبت ،عقیدت ،خلوص و انکسار کے احساسات وجذبات عیاں ہوجائیں،آپ ﷺ کی تعریف کرنا وہ بھی ادب و احترام کے دائرے میں رہ کر یہ شاعر کے لیے ایک اعزاز ہے۔پیش نظر" دیوان صابر " ڈاکٹر صابر سنبھلی کے نعتوں پر مشتمل دیوان ہے۔اس دیوان کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں مرتب نے یہ کوشش کی ہے کہ اس کو دیوان نعت ہی رکھا جائے ،سوائے تین عدد حمد پاروں کے جوآغاز دیوان میں ہیں۔نعتوں کے درمیاں کسی دوسری صنف سخن کو جگہ نہیں دی گئی ہے۔شاعر نے ہر نعت کی زمین خود تیا رکی ہے۔حالانکہ شاید ہی کوئی زمین باقی رہی ہو ،جس پر طبع آزامائی نہ ہوئی ہو ،پھر بھی صابر صاحب نے بنی بنائی زمینوں سے بچنے کی پوری کوشش کی ہے۔یہ نعتیں شاعر کی آپ ﷺ سے بے پناہ محبت وعقیدت ،احترام اور خلوص کی عکاس ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free