aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "دیوان یقین" انعام اللہ خان دہلوی کا دیوان ہے، جس کو مرزا فرحت اللہ بیگ نے ترتیب دیا ہے۔ مرتب نے یقین دہلوی کی حیات، وفات، سیرت اور ان کی شاعری پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے، اس کے علاوہ شاعری میں ان کے مرتبے، ایہام گوئی کی ان کی مخالفت اور سادہ گوئی کی قیادت کا ذکر بھی مفصل طور پر کیا ہے۔ معاصر شعرا کے کلام سے تقابل بھی مقدمہ میں شامل ہے۔ میر اور درد کے ہم عصروں میں یقین ایک اہم شاعر ہیں، مرزا مظہر جان جاناں کے شاگرد اور ایہام گوئی کے خلاف، تازہ گوئی کی تحریک میں میر کارواں تھے۔ یقین کا شمار اردو کے جوان مرگ شاعروں میں ہوتا ہے، لیکن کم عمری میں ہی ان کی شہرت گلاب کے پھول کی طرح شمال سے جنوب تک پھیل گئی تھی یہاں تک کہ حاتم جیسے جگت استاد نے سب سے زیادہ طبع آزمائی یقین ہی کی زمینوں میں کی۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets