Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : شیخ ابراہیم ذوقؔ

ایڈیٹر : عبدالرحمٰن شوق امرتسری

اشاعت : 001

ناشر : جہانگیر بک ڈپو، راولپنڈی

سن اشاعت : 1934

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : دیوان

صفحات : 180

معاون : جامعہ ہمدردہلی

دیوان ذوق
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

ملک الشعرا خاقانی ہند شیخ ابراھیم ذوق کا نام اور کلام اردو شاعری میں محتاج تعارف نہیں ۔اصل نام محمد ابراہیم اور ذوق تخلص ۔انھیں عربی فارسی کے علاوہ متعدد علوم موسیقی ،نجوم ،طب ،تعبیر خواب وغیرہ پر دسترس حاصل تھی۔ ان کے شاگردوں میں مغل شہنشاہ بہادر شاہ ظفر ،محمد حسین آزاد،داغ دہلوی وغیرہ شامل تھے۔زیرنظر ذوق کا دیوان ہے۔ جس کےمطالعہ سے ذوق کے کلام کے فنی محاسن سے واقفیت ہوجاتی ہے۔ ایک ایسے قادرالکلام شاعر ،جن کا کلام بندش مضمون ،درستی الفاظ ،مناسب تشبیہات واستعارات کے لحاظ سے ہر عیب سے پاک ہے۔ذوق کے دیوان میں غزلوں کے علاوہ زیادہ تر قصیدے ملتے ہیں۔جو بادشاہوں کی مدح میں کہے گئے ہیں۔سودا کے بعد ذوق اردو زبان کے سب سے بڑے قصیدہ نگار ہیں۔ان کے غزلوں کی سب سے اہم صفت احساسات کا تنوع ہے۔جبکہ زبان دانی کے لحاظ سے ان کا کلام اہمیت کا حامل ہے۔ایسا لگتا ہے کہ ذوق نے اردو زبان میں جتنے محاورت ہیں ،تمام محاورات کو منظوم کیاہے۔ ان کے کلام میں حسن و عشق اورتصوف جیسے موضوعات بھی ملتے ہیں۔ زیر نظر دیوان پر شوق امرتسری کا تبصرہ "تبصرہ شوق بہ کلام ذوق" بھی شامل ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے