aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر مطالعہ عصر حاضر کے ممتاز دانشور پروفیسر مشیر الحسن کی تصنیف "دہلی کے مسلمان دانشور" ہے۔جس میں انیسویں صدی کے مسلم دانشوروں کی علمی ادبی خدمات کو موضوع بنایا ہے۔کتاب میں مصنف نے انیسویں صدی کے دہلی کے دانشوروں کے فکری رویوں ،سماجی سچائیوں ،تہذیبی ،تعلیمی ،علمی اور ادبی سرگرمیوں کا محاکمہ بہت مستند اور بھرپور انداز میں کیا ہے۔انیسویں صدی کے فکری منظرنامے کی ترتیب وتشکیل میں جو عوامل کارفرماتھے،مصنف نے ان عوامل کی نشاندہی بھی کی ہے۔غرض یہ کتاب دہلی کے مسلم دانشوروں کی ایسی فکر انگیز اور علمی کاوش ہے جو مطالعے کی رو سے معلومات افزا اور دلچسپ بھی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets