Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : امداد صابری

ناشر : سید حامد حسین

سن اشاعت : 1987

زبان : Urdu

موضوعات : سوانح حیات, تذکرہ

صفحات : 690

معاون : جامعہ ہمدردہلی

دہلی کی یادگار شخصیتیں
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

دلی ایک تاریخی شہر ہے۔ یہاں کئی راجاؤں، بادشاہوں نے حکومتیں کی ہیں۔ دہلی کی حکومتوں پر کئ کتابیں لکھی جاچکی ہیں۔دہلی کی شخصیتوں اور دہلی پر بھی کئ کتابیں لکھی گئی ہیں۔ اس کے باوجود بھی تشنگی باقی رہ جاتی ہے۔ کیونکہ شخصیات کی تاریخ کبھی مکمل نہیں ہو سکتی۔ زیر تبصرہ کتاب دہلی کی یاد گار شخصیتیں امداد صابری کی مایہ ناز تصنیف ہے۔امداد صابری ہندوستان کے نامور صحافی، مجاہد آزادی، کونسلر اور دلی کے سابق نائب ناظم (ڈپٹی میئر) تھے۔ انہیں تحریر و تقریر دونوں فن میں کمال حاصل تھا۔ ان کی مشہور تصنیفات میں تاریخ صحافت اردو، تاریخ آزاد ہند فوج، دہلی کی یادگار شخصیتیں اور فرنگیوں کا جال قابل ذکر ہیں۔ اس کتاب میں دہلی کے خوشنویس، اطبا،موسیقار، دہلی کی سرائیں، دہلی کی باولیاں، دہلی کے مساجد ، دہلی کے معززین، ادبی، صحافتی و علمی شخصیتوں کے حالات درج ہیں۔ جو مختلف اوقات میں لکھے گئے ہیں۔کتاب میں انتساب واصف کمال صدیقی کے نام ہے اور ساتھ ہی ابتدا ء میں مضمون کے ذریعے ان کی شخصیت کا خاکہ بھی کھینچا گیا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے