aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ ایک سفر نامہ ہے جسے روزنامچے کے طور پر لکھا گیا ہے۔ یہ سفرنامہ دہلی کے عظیم ماضی کی ایک کڑی ہے۔ اس سفرنامے کی اہمیت یہ ہے کہ اس سفرنامہ کے مصنف حکیم عبد الحئی نے ۱۸۹۴ میں دہلی کا سفر کیا تھا، اس سفر کے دوران حکیم جی نے دہلی کے اطراف اور اس کے کئی ملحقہ شہروں کو دیکھا وہاں لوگوں سے ملاقاتیں ہوئیں، اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں، اس بارے میں ان کے تاثرات، عمارات اور حویلیوں میں جہاں جانا ہوا ان پر تاثرات، وغیرہ۔ اسی طرح سے اس سفر نامے میں دہلی اور اطراف دہلی کی خوبصورتی اس کا کلچر اور اس کی سماجی و سیاسی، اقتصادی زندگی پر حکیم جی کے تاثرات ملاحظہ کئے جا سکتے ہیں۔