aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
دہلی چونکہ بادشاہوں کا مرکز اور مسکن رہی ہے اس لئے اس شہر کی وضعیت بھی بدلتی رہے ہے۔ اس کتاب میں دہلی کی انہی بدلتی شہریت اور مقامات کو درشایا گیا ہے اور دہلی کی آٹھ جگہوں کو جو اپنے وقت میں دار السلطنت کا درجہ رکھتی تھیں نشان دہی کی گئی ہے۔ سب سے پہلے پہلی دلی یا پرانی دہلی پر بات کی گئی ہے جس کا مقام وقوع مہرولی شریف اور اس کا علاقہ تھا۔ اس کے بعد دوسری دلی سیری کو بتایا گیا ہے۔ تیسری دلی تغلق آباد ہے جہاں تغلق خاندان حکومت کرتا تھا۔ چوتھی دلی جہاں پناہ ہے۔ پانچویں دلی فیروزآباد یا فیروزشاہ کوٹلہ کو بتایا ہے۔ چھٹی دلی دین پناہ یعنی پرانا قلعہ ہے جہاں شیر شاہ تخت نشین تھا۔ ساتویں دلی شاہجہاں آباد جسے آج پرانی دلی کہا جاتا ہے جسے شاہجہاں نے آباد کیا اور لعل قلعہ و جامعہ مسجد جس کی شان ہیں۔ آٹھویں دلی نئی دہلی کو کہا گیا ہے جہاں موجودہ دہلی موجود ہے۔ جس طرح کتاب میں چیزوں کو پیش کیا گیا ہے گزرے دنوں کی دہلی کے تعلق سے نہایت دلچسپ ہے۔