aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
انسانی تاریخ جتنی قدیم ہے قصہ گوئی یا کہانی سنانے کا فن بھی اتنا ہی قدیم ہے ۔زمانہ قدیم میں قصہ گوئی کی اہمیت بہت زیادہ تھی۔ لوگ سورج ڈھلتے ہی مختلف جگہوں پر اکٹھے ہوتے اور دن بھر کے واقعات کے علاوہ کچھ پرانی کہانیاں بھی سنتے سناتے۔ یہ وہ کہانیاں ہوتیں جو انھوں نے اپنے باپ دادا سے سنی تھیں۔ یوں یہ کہانیاں ایک کے بعد دوسری نسل کو منتقل ہوتیں اور آگے سے آگے چلتی جاتیں۔ ان قدیم سنی سنائی کہانیوں کو ''لوک کہانیاں'' کہتے ہیں۔ زیر نظر کتاب "دیس دیس کی لوک کہانیاں" ایسی لوک کہانیوں کا مجموعہ ہے، جس میں مختلف ممالک کی لوک کہانیوں سے آشنائی ہوتی ہے، یہ کتاب در اصل اس مقصد کے تحت مرتب کی گئی تھی کہ طلباء ان لوک کہانیوں کے ذریعہ دوسرے ممالک کی لوک کہانیوں سے واقفیت حاصل کرسکیں ۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets