Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : محی الدین نواب

ناشر : کتاب والا، دہلی

مقام اشاعت : دلی, انڈیا

زبان : Urdu

موضوعات : افسانہ

صفحات : 350

معاون : گورو جوشی

دیوتا
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

دیوتا محی الدین نواب کا تحریر کردہ اردو ناول ہے، جو اردو ماہنامہ سسپنس ڈائجسٹ میں 1977ء سے 2010ء تک بلا ناغہ شائع ہوتا رہا اور اردو ادب میں جاری رہنے والا سب سے طویل ترین اور مقبول ترین ناول بن گیا۔اس کے کل 56 حصے ہیں۔ یہ ناول فرہاد علی تیمور کی سوانح عمری ہے، جس کے والدین بچپن میں مر جاتے ہیں اور جائیداد پر اس کے رشتہ دار قابض ہو جاتے ہیں۔چنانچہ فرہادعلی تیمور اپنی جائیداد حاصل کرنے کے لیے ٹیلی پیتھی سیکھتا ہے۔رفتہ رفتہ فرہاد اس علم میں قابلیت حاصل کرتا ہے اور دوستوں کے لیے دوست اور دشمنوں کے لیے عذاب بنتا ہے۔ اسے ایک پاکستانی شخص کے طور پر بتایا گیا ہے جو محب وطن ہے لیکن ملک سے باہر ہی رہتا ہے اور کسی جگہ اس کا ٹھکانہ نہیں ہے۔ فرہاد کی زندگی کی کہانی بیان کرتے ہوئےدوست دشمن اپنے بیگانے سبھی کا نہایت تفصیل سے تذکرہ کیاگیا ہے۔دنیا کی کسی بھی زبان میں ’ دیوتا ‘ جیسی طویل داستان کی نظیر شاید ہی کہیں مل سکے۔ دعوىٰ تھا کہ اگر کوئی شخص اس کے چند حصے پڑھ لے تو وہ مکمل ناول پڑھے بغیر نہیں رہ سکتا۔ دنیا،دنیا کے ممالک ، دنیا کی سیاست اور حالاتِ حاضرہ اور مختلف ممالک کی سیاست و معاشرت ، تہذیب و ثقافت کو اگر کوئی جاننا چاہتا ہے تو اس کو یہ کتاب ضرور پڑھنی چاہئے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے