aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "دھڑکن" پرویز کا ناول ہے، جس کا مرکزی کردار زہرہ ہے، جو غربت و افلاس کے باعث بھیک مانگنے پر مجبور ہے، حالانکہ وہ ایک کسان کی بیٹی ہے، لکن والد کی موت حالات کی ستم ظریفی اور زمیندار کے ستم نے اسے بھکارن بنا دیا ہے، خوبصورت اور حسین ہے، جمیلہ اور سلیم بہن بھائی ہیں، جو اسے اپنے یہاں نوکری پر رکھ لیتے ہیں، جمیلہ زہرہ کی دوست بن گئی ہے، اسے انگریزی سکھاتی ہے، اسے بہت عزیز رکھتی ہے، زہرہ سلیم سے محبت کرنے لگتی ہے، سلیم بھی بظاہر اس سے محبت کرتا ہے، اور اس کا فائدہ اٹھاتا ہے، اور حقیقت میں رشیدہ کی محبت میں ڈوبا ہوا ہے، ناول کی کہانی بہت دلچسپ ہے، اور اختتام بہت ہی دلچسپ ہے، کہانی بہت خوبصورت انداز میں بنی گئی ہے، الفاظ آسان ہیں، اس کے باوجود عبارت کا حسن قائم ہے، جس ماحول اور جس مقام کی منظرکشی کی گئی ہے، قاری ان کیفیات کو اپنی آنکھوں میں تیرتا ہوا محسوس کرتا ہے، یہ ناول کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔