aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
کاظم واسطی نے 1986 میں کراچی یونیورسٹی سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور پاکستان اسٹیل ملز میں بطور اسسٹنٹ منیجر پبلک ریلیشنز ملازمت کا آغاز کیا. جس کے ساتھ ساتھ کراچی کے مختلف اخبارات اور رسائل میں فری لانس صحافی کی حیثیت سے کام انجام دیتے رہے. ان اخبارات اور رسائل میں روز نامہ مشرق، حریت، نوائے وقت، دی نیشن، پاکستان پریس انٹرنیشنل، ماہنامہ علامت قابل ذکر ہیں. 2000 ء میں قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے کر پاکستان کی معروف پبلک ریلیشنز کمپنی دی میڈیئٹرز میں منیجر تعلقات عامہ وابستگی اختیار کی جہاں انہوں نے حبیب بنک، سوئی گیس جیسے بڑے قومی اداروں میں تعلقات عامہ کی خدمات انجام دیں. 2002 میں ہجرت کر کے کینیڈا آگئے اور تب سے یہاں بطور سیلف ایمپلائڈ کام کر رہے ہیں. کاظم واسطی ایک ادیب، صحافی ہونے کے ساتھ ایک اچھے شاعر بھی ہیں۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ "دھوپ سرد موسم کی" کی 2024 میں منظر عام پر آیا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets