aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
انگریز جب برصغیر کے تخت پر حکمران بنے تو انھیں بہت جلد یہ احساس ہو گیا کہ یہاں کے مقامی باشندوں کی زباں اور اُن کے رہن سہن کے انداز کا جاننا ان پر اقتدار کے استحکام کے لیے بہت ضروری ہے ، اس کے لیے انھوں نے یہاں کی مقبول ترین زبان یعنی اردو کا انتخاب کیا جسے وہ عموماً ہندوستانی کے نام سے موسوم کرتے تھے۔ چنانچہ انھوں نے نہ صرف ان مقاصد کے لیے اردو کو ذریعہ اظہار بنایا بلکہ اردو قواعد نویسی اور لغت نگاری پر بھی توجہ دی ،زیر نظر کتاب ڈنکن فاربس کی ’’ہندوستانی انگریزی ڈکشنری‘‘ ہے۔ ڈنکن کی اس لغت کا شمار مستشرقین کی لغات میں خاصا اہم اور ممتاز مقام ہے۔ ڈنکن فاربس کی یہ ڈکشنری دو حصّوں پر مشتمل ہے: پہلا حصہ اردو ، انگریزی اور دوسرا انگریزی ، اردو لغت پر مشتمل ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free