aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
’دل کے کہنے پر‘ میخائل شولوخوف کی کتاب اصلاً ان کے انشائیوں، خاکوں اور تقاریر کا مجموعہ ہے جسے انہوں نے تین حصوں میں منقسم کیا ہے۔ پہلا زندگی سے متعلق، دوسرا ایک ادیب سے متعلق اور تیسرا ایک نوجوان سے متعلق ہے۔ اس میں انہوں خطوں کے ذریعہ ایک افسانوی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کتاب کا کینوس بین الاقوامی ہے جس میں انہوں نے اپنے امریکی دوستوں کے نام بھی کچھ خط لکھے ہیں۔ کتاب میں انہوں نے جگہ خطوط کا سہارا لیا ہے جس کی وجہ سے اس میں قاری کے لیے دلچسپی کا کافی سامان پیدا ہو گیا ہے۔ خاص طور سے کتاب سے دوسرے حصے میں جس میں انہوں نے دان ندی کا ذکر کیا ہے۔ شلوخوف کو ان کی ادبی کاوشوں کے لیے ادب کا نویل انعام بھی دیا گیا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets