Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : رشید انجم

ناشر : رشید انجم

سن اشاعت : 2008

زبان : Urdu

موضوعات : افسانہ

صفحات : 177

معاون : مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی، بھوپال

دل سمندر آشنا
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

رشید انجم (اصل نام) عبدالرشید خاں ہے۔ وہ نہ صرف ایک عظیم افسانہ نگار، ڈرامہ نگار اور ناول نگار ہی نہیں بہترین شاعربھی ہیں۔ یہی نہیں آپ نے اردو صحافت کے میدان بھی زبردست جولانیاں کی ہیں۔ رشید انجم نے 1970 میں قلمی رسالہ ”فلم دیش“ جاری کیا۔ بعد ازاں 1974 میں”سمجھوتہ“ اور 1976 میں”گل مہر“ ہفتہ وار رسائل کی ادارت بھی کی۔ آپ 2003 سے پندرہ روزہ ”صدائے اردو “ میں بلا اجرت مدیرِ معاون کے حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ فی زمانہ رشید انجم مشہورِ زمانہ اور تاریخی کتب خانہ”اقبال لائبریری“ کے مہتمم بھی ہیں۔

رشید انجم 10فروری1940 کو بھوپال میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا نام میاں عبدالرحیم اور والدہ کا سیدہ شفیعہ بیگم تھا۔ بی اے (آنرس ) تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ بر سرِ روزگار ہوئے اور 28 مئی 1960 کو بلقیس بیگم سے رشتہِ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ اب تک رشید انجم کی 14 کتب منظرِ عام پر آچکی ہیں جن میں ڈرامے نیز ایڈونچرس ناول شامل ہیں۔ اچھے شاعر بھی ہیں لیکن خاص شناخت افسانہ نگار، ڈرامہ نگار اور ناول نگار ہی کی ہے ۔ان فنون میںرشید انجم عظمتوں کی بلندیوں کا چھو لیا ہے۔ ان کے درجن سے زائد ڈرامے بھوپال و دیگر شہروں میں برپا ہوچکے ہیں۔ انھیں چھ اعزازت سے بھی نوازا گیا ہے ۔

تحقیق اور خاص کر فلمی دنیا کی تحقیق میں تو شاید ہندوستان میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ اس کی مثال رشید انجم کی کتاب ”جہانِ فلم کی مسلم اداکارائیں “ ہیں۔ میگزین سائز میں 286صفحات پر مشتمل یہ کتب مفصل بیان، دقیق تحقیق اور لسانی چابک دستی کی بہترین مثال ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے