Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایڈیٹر : عبدالحلیم شرر

شمارہ نمبر : 001,002,003

جلد نمبر : 26

ناشر : دلگداز پریس، لکھنؤ

مقام اشاعت : لکھنؤ, انڈیا

سن اشاعت : 1926

زبان : Urdu

صفحات : 52

معاون : خدا بخش لائبریری،پٹنہ

مہینہ : February, January, March

دلگداز
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

میگزین: تعارف

رسالہ دلگداز لکھنو کا اجراء 25جنوری 1887کو ہوا جس میں مولانا عبدالحلیم شرر کے ناول بھی شائع ہوا کرتے تھے۔ ڈاکٹر قمر سلیم کے مطابق: ’’شرر کی ادارت میں ’دلگداز‘ 28سال دو ماہ تک شائع ہوتا رہا۔‘‘ ’دلگداز‘ قیمتی مضامین کا مخزن تھا۔ اس میں مختلف ادبیات کے علاوہ تاریخ، نسائیات، ہندوستانیات اور دیگر موضوعات پر مضامین شائع ہوا کرتے تھے۔ خاص طور پر ’تاریخِ صقلیہ ،حسن کی کرشمہ سازیاں، ہندوستان میں مشرقی تمدن‘ کی قسط وار اشاعت سے رسالہ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔ عربی ادبیات اور عالم عرب کی شخصیات کے متعلق مضامین بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ یہی رسالہ تھا جس میں پہلی بار ’بلینک ورس‘ پر مضمون (مطبوعہ جون 1900) کی اشاعت سے بحث و مباحثہ کا آغاز ہوا۔اس میں مشاہیر عالم کے کارنامے، ممالک اور شہروں کے بارے میں معلوماتی مضامین شائع ہوا کرتے تھے۔ اس رسالے کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں نظم و غزل کے لیے کوئی گنجائش نہیں تھی۔ قمر سلیم نے رسالہ ’دلگداز‘ کا اشاریہ تیار کیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس مجلہ میں تنوع کا خاص خیال رکھا جاتا تھا اور ترجیحی طور پر معلوماتی مضامین کی اشاعت ہوا کرتی تھی۔عبد الحلیم شرر کے اداریے بہت بیش قیمت ہو ا کرتے تھے۔ مولانا اردو زبان و ادب کے بڑے ادیب تھے اور شناور بھی مگر اردو کے مستقبل سے شاید مطمئن نہیں تھے۔ ایک طرح کی مایوسی تھی جو دلگداز نومبر1910میں شائع اس اقتباس سے جھلکتی ہے۔’’اردو ہو یا ہندوستان کی کوئی اور زبان یہ سب مٹنے والی چیزیں ہیں جو اپنی اپنی عمریں پوری کر کے صرف کتابوں میں رہ جائیں گی اور زبانوں پر فقط انگریزی ہو گی۔‘‘

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

ایڈیٹر کی مزید کتابیں

مدیر کے دیگر رسائل یہاں پڑھئے۔

مقبول عام رسائل

مقبول ترین رسائل کے اس منتخب مجموعہ پر نظر ڈالیے اور اپنے مطالعہ کے لئے اگلا بہترین انتخاب کیجئے۔ اس پیج پر آپ کو آن لائن مقبول رسائل ملیں گے، جنہیں ریختہ نے اپنے قارئین کے لئے منتخب کیا ہے۔ اس پیج پر مقبول ترین اردو رسائل موجود ہیں۔

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے