aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
میر ناصر علی دہلوی خان کا شماراردوادب کے صاحب طرزانشاء پردازوں، بڑے صحافیوں میں ہوتاہے۔ بلکہ اردو نثر میں رومانوی ادب کی بنیاد میرناصرعلی نے رکھی تھی اور "تیرھویں صدی" اس رجحان کا نمائندہ رسالہ ہے۔ ان کے مضامین مختلف موضوعات پر بکھرے پڑے ہیں۔ رسالہ صلائے عام میں، جو کہ دہلی سے جاری کیا گیا تھا، میر ناصرعلی نے دہلی کو موضوع بنا کر بہت سے مضامین شائع کئے ان مضامین میں انہوں نے دہلی سے نہ صرف اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا ہے بلکہ دہلی کی تاریخی حیثیت اور اس زمانے میں دہلی کی جو حالت ہوئی اس کا نقشہ بھی خوب کھینچا ہے۔ انہوں نے دہلی کی حویلیوں، باغوں، عبادت گاہوں، گلی کوچوں، محلوں اور بازاروں کا ذکر اپنے خاص دہلوی اسلوب میں کیا ہے۔ یہ کتاب انہیں مضامین پر مشتمل ہے، جس کو ڈاکٹر عبد الستار نے مرتب کیا ہے۔