aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو زبان و ادب کی ترویج و ارتقا میں میں مشاعروں کی اہمیت سے شاید ہی کوئی شخص انکار کرے، حالانکہ دور حاضر میں یہ بات قدرے مشتبہ ہے لیکن ماضی میں عمدہ اور معیاری مشاعرے ناظرین و سامعین کے ذوق کی تربیت کرتے رہے ہیں۔ دلی اس معاملے میں کافی خوش قسمت رہی ہے جو روز اول سے ہی مشاعروں کی مرکز رہی ہے۔ یہ کتاب اسی موضوع کو بنیاد بنا کر لکھی گئی ہے۔ آزادی کے بعد اگرکسی شخص کو مشاعرے کی درخشاں تاریخ سے واقفیت حاصل کرنی ہو تو یہ کتاب بہت کارآمد ہے۔ اس میں جشن جمہوریت کے اولین مشاعرے سے لے کر اردو اکادمی دہلی کے جشن جمہوریت کے مشاعرے تک کا تذکرہ معلوماتی اور انتہائی دلچسپ زبان میں بیان کیا گیا ہے۔ مشاعروں کا تذکرہ جس تخلیقی فضا بندی کے ساتھ کیا گیا ہے اس سے قاری کو لگتا ہے کہ وہ مشاعرہ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets