aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عظیم اختر کو دہلی اور دہلی کے لوگوں سے بہت بڑی محبت ہے۔ اس کا ایک ثبوت زیر نظر کتاب ’دلی میری بستی، میرے لوگ‘ بھی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اخباری مضامین اور کالموں میں اکثر اس بات کا ثبوت پیش کرتے رہے ہیں۔ جب بھی دہلی سے متعلق کسی اہم شخصیت کے بارے میں کوئی اہم جانکاری مطلوب ہو لوگ عظیم اختر سے رابطہ کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔ ان کے ہم عصروں کی جہاں ایک طویل فہرست ہے، وہیں ان کے دوستوں اور عزیزوں کی بھی ایک بڑی تعداد ہے۔ اور یہ سب ان کے مخلصانہ رویے اور بے لوث خدمات کے سبب ہے۔