aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
قراۃ العین حیدر اردو کی معروف ناول نگار،افسانہ نگار اور مترجم ہیں۔زیر نظر كتاب قرۃ العین حیدر کی دو ناولٹ" دلربا"اور" اگلے جنم موھے بٹیا نہ كیجو"پر مشتمل ہے۔پہلا ناولٹ "دلربا" لکھنو کے زوال پذیر جاگیردانہ معاشرے کے پس منظر میں لکھا گیا ہے۔جس میں تھیٹر اور مختلف زمانے میں اس كے بدلتے ہوئے كلچر کی عکاسی کی ہے۔دوسرا ناولٹ "اگلے جنم موھے بیٹیا نہ كیجو" میں قرۃالعین حیدر نےکائنات کی سب سے خوبصورت تخلیق "عورت"كوموضوع بنایا ہے۔ یہ ناولٹ عورت کی محرمیوں اور ناانصافیوں کی حقیقی تصویر پیش کرتا ہے۔ان ناولٹ میں زندگی كے متحرك ہونے كا پیغام موجود ہے۔قرۃالعین حیدر نے ان ناولٹ میں بھی شعور كی رو کی تکنیک کا استعمال کیا ہے۔ماضی كی بازیافت ان كی ناول نگاری كے فن كا اہم جزو ہے۔ان کے کردار اعلیٰ طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان ناولٹ كے بیشتر كردار حقیقی ہیں۔یہ ناولٹ تاریخ اور تہذیب كی عكاس ہیں۔جواپنی پیشكش اور زبان و بیان كے لحاظ سے بھی اہمیت كے حامل ہیں۔