aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"دئیے کی آنکھ " مقبول عامر کا شعری مجموعہ ہے۔ جو ان کی خوبصورت رواں دواں اسلوب کے باعث قارئین کی توجہ پانے میں کامیاب ہے۔ وہ نہایت ہی صاف ،شستہ زبان ، محاورے اور روز مرہ کا اس سلیقہ سے استعمال کرتے ہیں کہ اشعار کے مفاہیم میں اضافہ ہوتا ہے۔ ان کے یہاں اظہار میں احساسات و جذبات کی شدت پائی جاتی ہے۔ ان کے کلام کے موضوعات گردو پیش کے ماحول سے اخذ کردہ ہیں۔ زیر نظر مجموعہ میں شامل غزلوں اور نظموں میں جذبے اور شعور کا حسین امتزاج نظر آتا ہے۔ان کا کلام میں سادگی اورسلاست ہے۔ان کی غزلیں رومانی لب و لہجے کے ساتھ محبت کے جذبے سے لبریز متوجہ کرنے والی ہیں۔اس کے علاوہ ان کے کلام میں انسانی رشتوں کی حرمت ،اپنے وطن سے محبت اورعصر حاضر کے مختلف مسائل اپنے متنوع رنگوں کے ساتھ روشن ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets