aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نام محمد جمیل احسن اورجمیل تخلص ہے۔ ۷؍جنوری ۱۹۲۴ء کو عظیم آباد میں پیدا ہوئے۔عظیم آباد میں پٹنہ یونیورسٹی سے بی کام اور ایچ ایم بی کیا اور وہیں ڈاک وتار کے محکمے سے منسلک ہوگئے۔قیام پاکستان کے بعد جمیل عظیم آبادی سابق مشرقی پاکستان چلے گئے۔۱۴؍اگست ۱۹۷۲ء کو کراچی آگئے۔ محکمۂ ٹیلی فون میں جنرل مینیجر ٹیلی فون کراچی کے دفتر میں بحیثیت اکاؤنٹس آفیسر ریٹائر ہوئے۔ آج کل کراچی میں ہومیوپیتھک طریقہ علاج سے منسلک ہیں۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’دل کی کتاب‘(غزلیات)، ’دوہاسنسار‘ (دوہے)، ’وحدت ومدحت‘(حمدونعت)، ’المدثر‘، ’الرحمن‘، ’گل سہہ برگ‘، ’آب وسراب‘، ’گلہائے صد نگار‘،’روایت کے قیدی‘(افسانوں کا مجموعہ)۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:158
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets