aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
دوسری جنگ عظیم جرمنی کی ہار پر ختم ہوئی اور روس کو فتح کے روپ میں دیکھا گیا مگر یہ فتح بہت ہی مہنگی پڑی نہ صرف ان ممالک کو جو اس جنگ میں شریک تھے بلکہ ان کو بھی جو شریک نہیں تھے۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ ممالک جو اس جنگ کی زد میں تھے کنگال ہو گئے اور جنہوں نے اس موقع کا فائدہ اٹھایا وہ سپرپاور بن کر دنیا کے سامنے ابھرے۔ اس جنگ نے پورے عالم کو اپنی گرفت میں لے لیا اور اس کا اثر بچہ بچہ پر پڑا۔ ایشیائی ممالک بھی اس کی زد سے بچ نہ سکے۔ انہیں اثرات کو اس کتاب میں بیان کیا گیا ہے۔