aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ڈاکٹر شفیق الرحمٰن اردو کے منفرد مزاح نگار ہیں۔اردو کے مزاحیہ ادب میں ان کا اسلوب ایک روایت بن چکا ہے۔ایسی روایت ،جو علم و ادب کی شستہ اور شائستہ اور مزاحیہ اقدار کی حامل ہے۔ڈاکٹر شفیق الرحمٰن نے اپنے مخصوص انداز میں انشائیے ،افسانے اور پیروڈیاں لکھی ہیں اور ترجمے بھی کیے ہیں۔مگر ان کا اپنا مخصوص رنگ ہر جگہ اپنا کمال دکھاتا ہے۔خاص طورپر جب وہ حزن کا بیان کرتے ہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ خود اس کرب سے گزرے ہوں۔انھوں نے حزن میں رومانیت کی آمیزش اس خوبصورتی اور برجستگی سے کی ہے کہ افسانے کے مطالعے کے بعد مایوس انسان میں بھی جینے کی امنگ پید اہوجاتی ہے۔"ڈاکٹر شفیق الرحمن :ایک مطالعہ " کے تحت ان کے فن کا مکمل جائزہ لیا گیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free