aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ڈاکٹر سید محمد عبد اللہ نے اورینٹل کالج لاہور میں مختلف خدمات سرانجام دیں جن میں تدریس کے علاوہ صدر لائبریرئین کی خدمات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جامعہ پنجاب کے دائرۃ المعارف الاسلامیہ کے صدرنشین اور مدیر اعلیٰ بھی رہے اور اس منصوبے پر انہوں نے کافی محنت کی تھی۔وہ زبیر ہزاروی کے قلمی نام سے مضامین بھی لکھتے رہے۔عبد اللہ کئی کتابوں کے مصنف تھے۔ وہ بطور خاص تاریخ اردو اور ادبی تنقید سے دلچسپی رکھتے تھے۔ وہ پاکستانی تہذیب کے موضوع پر بھی لکھتے تھے۔اسلامی دائرۃ المعارف پر کام کے علاوہ انہوں نے 19 جلدوں میں مشتمل تاریخ ادبیات مسلمانان پاکستان و ہند پر بھی کام کیا۔ انہوںنے اردو کے مسائل پر کئی انگریزی اخباروں میں مضامین بھی لکھے تھے۔ زیر نظر کتاب سید جمیل احمد رضوی کا لکھا ہوا اشاریہ ہے جس میں انھوں نے ڈاکٹر سید محمد عبداللہ کی تصانیف کو موضوعات کے اعتبار سے پیش کیا ہے۔ اس طرح سید محمد عبداللہ کے تمام علمی سرمایہ تک رسائی کو آسان بنا دیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets