aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"ڈراما پر ایک دقیق نظر" سید محمد حسین رضوی کی تصنیف ہے، یہ کتاب اردو ڈرامہ تنقید کے باب میں اولین حیثیت رکھتی ہے۔ جو مختصر ہی صحیح لیکن اردو ڈرامہ کے آغاز و ارتقا اور اس کی تاریخ پر ایک معتبر کتاب ہے۔ اس کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے باب میں ڈرامے کی تعریف، ڈرامے کے اقسام ، ٹریجڈی ڈراما، کامیڈی ڈراما، اور لوازمات ڈراما پر بحث کی گئی ہے۔ دوسرے باب میں یورپین ڈراما، یونانی ڈراما فرانسیسی ڈراما، اور انگریزی ڈراما پر تنقیدی نظر ڈالی گئی ہے۔ تیسرے باب میں سنسکرت ڈراما پرگفتگو کی گئی ہے۔ جبکہ چوتھے اور آخری باب میں اردو ڈراما کے خدو خال بیان کیے گئے ہیں۔ کتاب کے شروع میں انور پاشا کا لکھا ہوا مبسوط مقدمہ بھی شامل ہے۔