aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
فن ڈراما پر ڈاکٹر اسلم قریشی کی یہ کتاب بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ اس میں مصنف نے عالمی سطح پر ڈرامے کا جائزہ لیا ہے۔ کتاب میں چار ابواب ہیں جنہیں انہوں نے یوروپ میں ڈرامائی نظریات، مشرق وسطیٰ میں ڈراما، پاکستان و ہند میں قدیم ڈراما اور اس کے نظریات اور اخیر میں اردو ڈراما پر روشنی ڈالی ہے۔ یہ اصلاً ان کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے لیکن اس کی باریک بینی کا عالم یہ ہے کہ اس میں قدیم ہند کے ڈرامے پر روشنی ڈالتے ہوئے پراکرت ڈرامے جیسے کمیاب پہلو پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس میں مشرق وسطیٰ میں ڈرامے پر روشنی ڈالتے ہوئے مصر، عرب اور ایران میں ڈرامے کا بھرپور جائزہ لیا ہے۔ اخیر میں انہوں نے ان سارے پہلووٴں کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے اردو ڈراما کسی بھی طرح سے عالمی ڈرامے سے کمتر نہیں ہے۔