aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "دعائے صباح" کالی داس گپتا رضا کی مرتب کردہ ہے، اس کتاب میں دعائے صباح اور اس کا فارسی منظوم ترجمہ پیش کیا گیا ہے۔ دعائے صباح شیعہ حضرات کے یہاں بہت ہی مقبول دعا ہے، جس کو وہ اپنی ضرویات کی تکمیل اور دعاؤں کی قبولیت کے پیش نظر صبح کے وقت پڑھتے ہیں، اس کتاب میں یہ دعا اور اس کا منظوم فارسی ترجمہ پیش کیا گیا ہے۔ یوں تو اس دعا کے بہت تراجم ہوئے مگر اس ترجمہ کی خصوصیت یہ ہے اس کو مرزا غالب نے انجام دیا ہے، اور ان کی زندگی میں ان کے بھانجے مرزا عباس بیگ نے نول کشور سے شائع کرایا تھا۔ کتاب میں عربی عبارت اور ترجمہ دونوں شامل ہیں۔ کتاب کے شروع میں کالی داس گپتا رضا کا مقدمہ ہے، جس میں اس ترجمہ کی خوبیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے، اور اس سے متعلق اہم معلومات فراہم کی گئی ہے، ساتھ ہی اس کی اشاعت کتنی مرتبہ اور کہاں کہاں سے ہوئی اس کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets